16 دسمبر 2013 - 20:30
امریکہ علاقے میں بدامنی و عدم استحکام کا باعث

افغانستان کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے رکن محمد دانشجو نے ایک بیان میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی باقی رہنے کی مخالفت میں ایران کا موقف، حقیقت پسندانہ ہے اسلئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، امریکہ کو علاقے میں بدامنی و عدم استحکام کا باعث سمجھتا ہے۔

ابنا: افغانستان کے اس سینیٹر نے کابل میں فارس نیوز ایجنسی سے گفتگو میں مزید کہا کہ ایران، علاقائی مسائل کے حل منجملہ افغانستان کے امن کے عمل میں اہم کردار کا حامل ہے۔ محمد دانشجو نے علاقے کے مختلف ملکوں کے ساتھ افغانستان کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکام اگر افغانستان میں امن کی برقراری کے خواہاں ہیں تو انھیں چاہیئے کہ علاقے کے مختلف ملکوں خاصطور سے اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان اور ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دیں اسلئے کہ یہ ممالک، افغانستان میں قیام امن میں بنیادی کردار کے حامل ہیں۔افغانستان کے اس سینیٹر نے کہا کہ امریکہ اگر افغانستان میں دہشتگردی کے خلاف حقیقی مہم کے درپے ہوتا تو بارہ برسوں کے بعد کم از کم اب افغانستان میں امن برقرار ہوچکا ہوتا اور امن مذاکرات کی کوئی ضرورت نہ رہتی مگر امریکہ نے افغان حکومت اور عوام کے ساتھ صداقت کا مظاہرہ نہیں کیا اور افغانستان میں اس کی فوجی موجودگی باقی رہنے کی صورت میں بدامنی کا سلسلہ یونہی جاری رہے گا۔محمد دانشجو نے کہا کہ کابل واشنگٹن سیکیورٹی معاہدے پر دستخط ہوجانے سے افغانستان میں امن کی صورت حال پر مثبت اثرات مرتب ہونے کی کوئی امید نہیں رکھی جاسکتی اور قتل و غارتگری کا بازار بدستور گرم رہے گا۔

.......

/169